مظفر آباد(اے بی این نیوز) ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پولنگ کے ذریعے چھیالیس اراکین نئے صدر کا انتخاب کیا۔
پولنگ دوپہر ایک بجے تک جاری رہی جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی کامیاب قرار پائے اور آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر ان کے مدمقابل تھے، ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، انہیں مسلم لیگ (ن) کے 31 اور ایک ووٹ دست وبازو پارٹی کے ممبر نے دیا۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی پلندری سے ہے وہ 2006 سے 2011 تک آزاد کشمیر کے وزیر صحت رہے جب کہ (ن) لیگ کی 2016 سے 2021 کی حکومت میں بھی وزیر صحت رہے۔
مزید پڑھیں۔سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، بازاروں اور شاپنگ مالز کے نئے اوقات جاری















