اہم خبریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہ کرنے پر عمران خان نے پارٹی کو سٹریٹ موومنٹ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ کیلئے پارٹی کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ حکومت نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ مانا توہم احتجاج کریں گے۔ چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے ۔
یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس لیے نہیں مان رہے کیونکہ قاضی فائز عیسیٰ کو مزید بٹھانا چاہتے ہیں ۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات کا موازنہ کر دیا ۔ ہمارےحالات بنگلہ دیش سے زیادہ برے ہیں ۔
بنگلہ دیش میں طلبہ نے خوف کا بت توڑ ڈالا۔ بنگلہ دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنی عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا ۔ حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہو گیا۔ حسینہ واجد نے آرمی چیف،چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائےہوئےتھے۔
خالدہ ضیا کے ساتھ وہ عوام نہیں ہے جو پی ٹی آئی کے ساتھ پاکستان میں ہے۔

حسینہ واجد نے جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا ۔ عمر ان خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔
الیکشن سے پہلے نو مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ نو مئی کی سٹیج جنہوں نے سجائی انہوں نے ہی نو مئی کیا۔ ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کر جیل میں ڈالا گیا،آدھی انڈرگراؤنڈ ہو گئی۔
8فروری کو ان کا ساراپلان ناکام ہو گیا۔ آٹھ فروری کو ظلم کے باوجود ہماری پارٹی نے اکثریت حاصل کی۔ اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ 90 فیصد عوام ہے ۔ اب ان کو خدشہ ہے حلقے کھلیں گے تو ان کی ساری چوری پکڑی جائے گی۔
یہ اسی لیے ٹربیونلز میں اپنے ججز کو بٹھانا چاہتے ہیں ۔
ان کو معلوم ہو گیا ہے اتنا بڑا فراڈ چھپایا نہیں جاسکتا۔ راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہرایا گیاہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی جارہیں۔
پہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کرا کر ائین کی خلاف ورزی کی ۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کر کے دوبارہ آئین شکنی کی جا رہی ہے ۔ میں نے کبھی پارٹی کو سٹریٹ مومنٹ کا نہیں کہا 9 مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال نہیں تھی ۔

اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کاکہوں گا۔ میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے احتجاج نہیں کرنا چاہیے ۔ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت قائم کر کے آئین میں تبدیلی چاہتی ہے ۔
قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے صرف ایک چنگاری کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا ۔ یہ جو مرضی کر لیں پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی۔ میں کال دینے لگا ہوں، لاوا پکا ہوا ہے لوگ تیار ہیں۔
میں ان کو تنبیہ کر رہا ہوں خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے،اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے کہا پاک فوج ہماری ہےمیں اس سے کیوں نہیں بات کروں گا، مونس الہیٰ

متعلقہ خبریں