اہم خبریں

عمران خان نے کہا پاک فوج ہماری ہےمیں اس سے کیوں نہیں بات کروں گا، مونس الہیٰ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان تھریک انصاف کے راہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا یہ ہماری فوج ہے اس سے کیوں نہیں بات کروں گا۔ عمران خان نے کہا یہ ہماری فوج ہے اس سے کیوں نہیں بات کروں گا۔
عمران خان مذاکرات کیلئے 100فیصد سنجیدہ ہیں۔ مذاکرات کے علاوہ مسائل کا حل ممکن نہیں۔ گجرات کے عوام کا اب ان کے خلاف پرچے کٹنے کا خوف بھی ختم ہوگیا۔
ڈیڑھ سال ہوگیا میں ابھی تک والدین سے نہیں ملا جس کی تکلیف ہے۔
اللہ کرے ملک کے حالات اچھے ہواور جلد وطن واپسی ہو۔ ہمارا اور عمران خان کا ساتھ برقرار رہے گا۔ جن لوگوں نے مجبوری میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بیانات دیئے اس پر مجھے افسوس ہے۔
عمران خان کی گرفتاری سے قبل میری ان سے بات ہوئی تھی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عمران خان نے ہدایت دی کہ آپ باہر ہی رہیں۔ عمران خاننے مجھے پاکستان آنے سے منع کیا ہے۔ عمران خانسے بات چیت کے بغیر ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔
میں کل پاکستان آنے کیلئے تیار ہوں مجھے علم ہو کہ میرے والدین کو عدالتوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
پرویزالہٰی مکمل صحت یاب ہوتے ہی سیاست میں عملی طور پر آئیں گے۔ 9مئی کو پولیس کہیں نظر نہیں آئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی کو الیکشن پراسس سے آوٹ کرنے کیلئے انتخابی نشان لیا گیا۔
کسی دن بھی کچھ ہوسکتا ہے کہ لوگ باہر نکل آئے،ہم عوام کے ساتھ ہوں گے۔ سب سے زیادہ ظلم پنجاب میں ہوا ہے،لوگوں کو اٹھایا گیا۔ ہمارے ساتھیوں کے بچوں کو اٹھایا گیا کہ وہ ہمارے خلاف بیانات دیں۔ ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم عوامی عدالت میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں :حکومت نئے چیف جسٹس کانوٹیفکیشن جلدی جاری کرے،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی

متعلقہ خبریں