کوئٹہ (اے بی این نیوز) چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے رسالدار محمد حنفیہ، دفعدار حاجی صادق، لیویز اور ایف سی کے دستوں کے ہمراہ چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ میں موثر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا اور ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں باعزت طور پر افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے افغان باشندوں کو واضح وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر اپنے ملک واپس جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے اتحادی حامد رضا نے اہم عہدے سےاستعفیٰ دیدیا