اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرم اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی علاقوں میں مون سون سرگرمی کے باعث کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست سے 2 ستمبر کے دوران مون سون ٹرف کے باعث دریائے جہلم، چناب اور راوی کے بالائی کیچمنٹس میں بارشوں کا امکان ہے۔
پنجاب: راولپنڈی، اٹک، گجرات، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ سمیت بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
یبر پختونخوا: ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، چارسدہ، ہری پور، مردان، مانسہرہ، ملاکنڈ، نوشہرہ، سوات اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان بعض مقامات پر بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان: بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بننے اور بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 29 اگست سے 2 ستمبر تک متوقع بارشوں کے باعث دریائے جہلم، چناب اور راوی اور ان سے منسلک نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
اہم بات ۔ آج صبح 6 بجے کی رپورٹ کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزہفتہ 29اگست :ستاروں کی روشنی میں ،اپنے،کیرئر،محبت ،شادی اور دن بارے جانئے















