اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج اتوار7ستمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)07 سے 09 ستمبر کے دوران حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔اس دوران پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

دریں اثناءنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبر دار کیا ہےکہ آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں میں اسلام آباد اور پنجاب کے کچھ شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم جنوب مشرقی/وسطی سندھ، شمال مشر قی/ جنو بی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اتوار کے روز سندھ، جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پر تیز موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 08، بہاولنگر 07، ملتان ایئرپورٹ 04، شیخوپورہ 02، جہلم 01، گلگت بلتستان: بونجی اور بابوسر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی ، نوکنڈی ، شہید بینظیر آباد اور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: لڑکی کے روپ میں ٹک ٹاکر کی حقیقت بے نقاب!

متعلقہ خبریں