اہم خبریں

آج بروزہفتہ08مارچ 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلوداورسرد رہنے کا امکان ۔

ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12 ، استور منفی 04، گوپس ، کالام منفی 03 اور ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ا ٓج پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار1437ذرات فی مکعب میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔
دریں اثنا ءسعودی عرب کے تبوک اور حائل ریجن میں شدید موسمی حالات دیکھنے میں آئے جہاں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تبوک ریجن میں کالی گھٹاؤں نے آسمان کو گھیرے میں لے لیا اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے سردی مزید بڑھ گئی جبکہ حائل ریجن میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی اور علاقہ برفباری کا منظر پیش کرنے لگا۔
دریں اثنائ یموسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل تک موسم غیر یقینی رہے گا اور مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینٹ سیکرٹریٹ نےا عجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

متعلقہ خبریں