اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) لاہور میں صبح سویرے بارش ، خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا،اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ مشرقی پنجاب،کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ تاہم میرپور خاص میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، پاراچنار منفی 12،استور منفی 11، گوپس منفی 10، اسکردو ، منفی 09، کالام منفی 07 اور ہنزہ میں منفی 06 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات) :اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کےعلاوہ بونداباندی ہو سکتی ہے۔
اتوار کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہونے والی ہیں؟جانیں