اہم خبریں

آ ج 10 جون بروزپیر 2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پیر روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام /رات میں گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (شہر 07، ایئرپورٹ 06)، گڑھی دوپٹہ 05، خیبر

پختونخوا: دیر 07، مالم جبہ 04، بالاکوٹ 02، گلگت بلتستان:بگروٹ 06، گوپس 02، استور ، گلگت 01، بلوچستان: ژوب میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ، دادو،موہنجوداڑو،سبی 45، خیر پور ، اوکاڑہ ، روہڑی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز پیر 10 جون 2024 سونےکی قیمت

متعلقہ خبریں