اہم خبریں

کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش ، برفباری کاامکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں نئے سپیل وے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

تاہم خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ، شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں