اہم خبریں

فیض حمید کیس پر سیاست نہ کی جائے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

بونیر(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعرات کو کہا ہے کہ فیض حمید کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، یہ پاک فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔ بونیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاک فوج ایک مضبوط ادارہ […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعہ کو سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کا […]

آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پیر کو کہا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ آصف علی زرداری نے بنایا، قانون میں اس سے متعلق کچھ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: ایف بی آر کے ’ٹریک اینڈ ٹریس‘ سسٹم کی […]

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر اسلام آباد پولیس کے چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 پولیس اہلکار تاحکم ثانی معطل ۔ گزشتہ روزمقامی پولیس نے بیرسٹر گوہر کے گھرپر بغیر ثبوتوں کے چڑھائی کردی تھی جس پر انکوائری عمل میں لائی گئی ، […]

بلے کانشان نہ ملا تو عدالت جائیں گے، گوہر خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلے سے متعلق تحریک انصاف کے خلاف کوئی فیصلہ دیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات سے اکبر ایس بابر کا کوئی تعلق نہیں، وہ پلانٹڈ آدمی ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے […]

175 میں سے صرف ایک پارٹی کو دیکھا جا رہا ہے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ہماری نظر میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستیں قابل سماعت نہیں،الیکشن کمیشن کو یہ اختیار نہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراضات اٹھائے،175 میں سے صرف ایک پارٹی کو دیکھا جا رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کہا اگر […]

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد (نیوزدیسک) انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔ […]

الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرے،چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے بلا تاخیر پارٹی سرٹیفکیٹ شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا مطلب انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت ہے، سیاسی جماعت کا انتخابی نشان اس […]

جس کا کپتان کہیں گے اسکوٹکٹ ملے گا،چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ امیدواروں کے حوالے سے کمیٹیاں پہلے سے ہی بنی ہوئی ہیں، جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جتنی مرضی درخواستیں دیدیں، پی ٹی آئی نے یہ الیکشن قانون کے مطابق کروائے […]

چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وارقرار

لاہور(نیوزڈی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہاہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چار بار شامل تفتیش کیا گیا ہے، وہ 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔کام مکمل کرکے کیس فائل کے ساتھ لگادیا، جمعرا ت کولاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران کشور نے بتایا کہ […]