آزادکشمیر ، مر ی ، گلیات ، خیبرپختونخوا میں برفباری، بارش کا امکان،الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزادکشمیر ، مری، خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں آج سےشدید برف باری کی پیش گوئی ۔سیاحوں کو 3 مارچ تک غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مری، گلیات ،آزادکشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں 29 فروری سے 3 مارچ تک شدید برف باری کی پیش گوئی کردی۔ ” […]
آزادکشمیر میں بجلی بلوں کا بائیکاٹ جاری، حکومت کو 4 ارب سے زائد کا نقصان

راولاکوٹ (نیوزڈیسک )عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے تین مارچ کو سپلائی دھرنا میں تقریب رکھے جانے پر ہائی کورٹ بلڈنگ کے بائر دھرنا کا پروگرام موخر کر کے آج 29فروری کو کر دیا گیا دوسری طرف راولاکوٹ میں صارفین نے نئی تاریخ رقم کردی پچیس ہزار کنکشن صارفین سے صرف 2980لوگوں بشمول سرکاری دفاتر […]
آزادکشمیر الیکشن کمیشن : علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا […]
آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اڑھ لی

وادی نیلم(نیوزڈیسک)حویلی ، لسڈنہ ، حاجی پیر، باغ، راولاکوٹ، وادی نیلم کے مختلف علاقوں اڑانگ کیل، تاؤبٹ اور جاگراں میں برفباری کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کا آئندہ چند روز مزید برفباری اور بارش جاری رہنے کی پیشگوئی ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر اٹھمقام وگردونواح میں بارش ،جبکہ سیاحتی مقامات لوات بالا کارکہ دودنیال اڑانگ کیل […]
آزادکشمیر کی نامور سیاسی شخصیت سردار اصغرآفندی انتقال کرگئے

عباسپور(نیوزڈیسک)سابق وزیر حکومت آذادکشمیر سردار اصغر آفندی آف عباسپور انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعۃ المبارک 3 بجے پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم طویل عرصہ سے عارضے میں مبتلا تھے ۔ سردار اصغر آفندی نے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز […]
بین الوزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس، آزادکشمیر کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور وفاقی وزیر دفاع جنرل(ر) انور حیدر علی نے بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور وزیر قانون،انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید،وزیر خزانہ عبدالماجد خان،وزیر امور منگلا چوہدری قاسم مجید، وزیر برقیات چوہدری ارشد،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ […]
آزادکشمیر: چناری جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق ، دو زخمی

جہلم ویلی(نیوز ڈیسک) آزادکشمیر مظفرآباد کے علاقے گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ کے مقام پر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ آج صبح پانج بجے راولپنڈی سے چناری چکوٹھی ضلع جہلم جانے والی گیلانی بس (کوسٹر) گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ شریف کے مقام پر گہری کھائی […]
شاہ غلام قادر دوسری مرتبہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر منتخب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نو منتخب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت ہیں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گی۔مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے پاکستان ترقی کرے گا تو آزاد کشمیر میں […]
بھارت کی ایک اورسازش بے نقاب، آزادکشمیر کے 5 نوجوان فالس فلیگ کا نشانہ بن گئے

مظفرآباد(نیوزڈیسک) فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ بھارتی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ۔ جڑی بوٹی کی تلاش میں نکلنے والے وادئ نیلم سے تعلق رکھنے والے 5 کشمیری نوجوان غلطی سے ایل او سی پار چلے گئے، جس پر بھارتی فوج نے انھیں پکڑ کر فالس فلیگ آپریشن کا نشانہ بنا […]
آزادکشمیر کا موسم اچانک تبدیل، نیلم ویلی کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

وادی لیپہ(نیوزڈیسک ) وادی لیپہ کا موسم تبدیل وادی لیپہ کے بالا علاقوں میں برف باری وادی لیپہ کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ ھ لی۔وادی لیپہ میں سردیوں نے باقاعدہ دستک دیدی ،۔ وادی لیپہ کے پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برف باری جبکہ وادی لیپہ کے مختلف گاؤں میں بارش جس کی وجہ سے […]