اہم خبریں

آزادکشمیر: چناری جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق ، دو زخمی

جہلم ویلی(نیوز ڈیسک) آزادکشمیر مظفرآباد کے علاقے گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ کے مقام پر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ آج صبح پانج بجے راولپنڈی سے چناری چکوٹھی ضلع جہلم جانے والی گیلانی بس (کوسٹر) گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ شریف کے مقام پر گہری کھائی دریا کے قریب جا گریبس میں کل پانچ مسافر تھے جن میں سے تین زخمی ہوئے دو موقع پر دم توڑ گئے۔ وفات پانے والے ڈرائیور حامد اکرم کا تعلق چناری چکوٹھی سے جبکہ طارق کا تعلق سراں سے ہے ۔ تینوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 مظفرآباد نے قریبی ہسپتال گڑھی دوپٹہ میں منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد سےچکوٹھی جانے والی کوسٹر بڈھیارہ شریف کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا جب کوسٹر دریائے جہلم کے کنارے جاگری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرآباد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے مظفرآباد منتقل کردیا ۔

متعلقہ خبریں