دوحہ(نیوزڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں کروشیا سے اپ سیٹ شکست کے بعد اسٹار فٹبالر نیمار نے اگلے ورلڈ کپ میں موجودگی پر خاموشی توڑ دی۔ فٹبالر نیمار نے میچ کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ اپنے ملک کے لیے دوبارہ ورلڈ کپ کھیلوں گا یا نہیں۔نیمار نے کہاکہ سچ کہوں تو میں خود بھی نہیں جانتا۔ اس وقت اس بارے میں بات کرنا ٹھیک نہیں۔ ہو سکتا ہے میں غلط سوچ رہا ہوں۔اس وقت اپنے انجام کی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا لیکن میں کسی چیز کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔فٹبالر نے کہا کہ میں اس متعلق سوچنے کے لیے وقت نکالنا چاہتا ہوں، میں برازیل کے ساتھ کھیلنے کا دروازہ بند نہیں کروں گا اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ میں واپس آؤں گا۔برازیل کے ڈینی الویز نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں انٹرنیشنل کھیلوں سے ریٹائر ہو جاؤں گا مگر کلب کی سطح پر کھیلتے رہنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔