لندن(نیوزڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنا پسند کریں گے۔
رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنا ناممکن نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان عرصے سے جاری سیاست کا سب کو معلوم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ شائقین ایک دوسرے کے ساتھ اچھے رہتے ہیں، سیاسی عناصر کے شامل ہونے سے مسائل شروع ہو جاتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو انگلینڈ کرکٹ بورڈ رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے نقطہ نظر سے یقینی بنانے کو پُرعزم ہیں کہ پاکستان اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔