اہم خبریں

تیسرا ٹی 20 میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا

کوئنز ٹاؤن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے تیسرا ٹی 20 میچ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹی 20 میچ ،بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا،ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 138 رنز بنائے ،پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے 38 بالز پر 43 رنز اسکور کیئے ۔ منیبہ علی نے 27 اور ندا ڈار نے 25 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے لیکن بارش کے عاعث میچ مکمل نہ ہوسکاآخر کا ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ نیوزی لینڈ کے نام رہا۔

متعلقہ خبریں