اہم خبریں

معروف کرکٹر سعید اجمل اور عمرگل بولنگ کوچز مقرر

لاہور(نیوزڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور 2012 کا ایشیاکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن عمر گل اور سعید اجمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر ۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق کرکٹرز کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ذرائع کے مطابق عمر گل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں بولنگ کوچ رہ چکے ہیں سابق کرکٹر نے 2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں ۔130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور 60 ٹی20 انٹرنیشنل میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔ انہوں نے 2008 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیااور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا شکریہ اداکیا ہے اور کہا ہےکہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں