ممبئی (نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70رنز سے ہرادیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کو ممبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شُبمن گِل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔ویرات کوہلی 117 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شریاس ایر نے 70 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔ اختتامی لمحات میں کے ایل راہول نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 100 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹرینٹ بولٹ 10 اوورز میں 80 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔ بعدازاں نیوزی لینڈ ٹیم48.5اوورزمیں 327رنزبناسکی۔
