ممبئی(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ کے 45 ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160رنز سے ہرادیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور تباہ کن بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410رنز بنا لیے جواب میں نیدرلینڈکی پوری ٹیم 48ویں اوورمیں 250رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے کے آٹھ آٹھ میچز کھیل لیے ہیں، بھارت اب تک کوئی میچ بھی نہیں ہارا ہے جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور نیدرلینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔
