کلکتہ (اے بی این نیوز )میری پرفارمنس کی وجہ سے کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،3سال سے کپتانی کررہاہوں مجھ پر کوئی دباؤنہیں، قومی ٹیم کے کپتان با بر اعظم بر س پڑے، کہا ہم سے عوام نے کافی امیدیں لگائی ہوئی تھیں، بہترین پرفارمنس نہیں دے سکے جس کا اعتراف کرتا ہوں۔ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے، سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہوتا ہے،، میری کپتانی کے حوالے سے فیصلہ ٹیم مینجمنٹ نے کرناہے،کل کامیچ اہم ہے پلاننگ کے تحت کھیلیں گے،فخر زمان 20سے 30اوورز کھیل گیا تو رزلٹ ہمارے حق میں آئے گا،ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا،پوری کوشش ہے انگلینڈ کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتیں۔
