پونے ( اے بی این نیوز ) آئی سی سی کے تیسویں میچ میں افغا نستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا، اب افغانستان کی ٹیم پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ٹارگٹ افغان ٹیم نے چھیا لیسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا، اس میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی، لیکن سری لنکا اچھا آغا ز فراہم نہ کر سکی، اور ٹیم آل آوٹ ہو گئی، اس کا سکور 240 تک پہنچا، افغا نستان کی ٹیم کے فضل حق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
