اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میچز جاری، افغانستان اور سری لنکاکی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی۔ میگا ایونٹکا 30 واں میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان بھارتی شہر پونامیں کھیلا جائےگا، دونوں ٹیموں کے 4 ، 4 پوائنٹس ہیں ،سری لنکا بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت پانچویں اور افغانستان ساتویں نمبر پر براجمان ہے ۔افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی دیگر کھلاڑیوں میں راشد خان ، رحمان اللہ گرباز ، ابراہیم زدران ، محمد نبی شامل ۔ سری لنکا کو کوشال مینڈس لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں اینجلو میتھیوز ، دہننجایا ڈی سلوا ، پاتھم نسانکا جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔
