بنگلورو(نیوزڈیسک)بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیماری کا شکارہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ2023میں شرکت کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت بھار ت میں موجود ہے ،ذرائع نے بتایاکہ وائرل بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی بیمار ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق اسامہ میر چار سے پانچ دن سخت بیمار رہے ،عبداللہ شفیق کو بھی بخار ہے، شاہین شاہ آفریدی کو بھی بنگلورو پہنچ کر وائرل انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا،اوپنر بیٹرزمان خان بھی بیمار ہوئے لیکن اب وہ صحتیاب ہوچکے ہیں ،ذرائع نے بتایاکہ بیمارکھلاڑیوں نے اینٹی بائیوٹکس کی ڈرپس بھی لگوائیں ہیں،کھلاڑیوں کے بیمار پڑنے کے باعث قومی ٹیم کا آج کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے،قومی ٹیم اب کل 2 سے 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
