اہم خبریں

ورلڈ کپ کاپہلا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو69 ہرا دیا

نئ دہلی(نیوزڈیسک)افغان ٹیم نے ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں انگلینڈ کو69 ہراکراپنا پہلا میچ جیت لیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کو نئ دہلی کے سٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے285 رنزبنائے ،ہدف کے تعاقب میں ہی انگلش ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہااورافغانستان کی نپی تلی بائولنگ کے سامنےدیکھتے ہی دیکھتے اس کے 160 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،آخری کھلاڑیوں نے مزاحمت کی تاہم پوری ٹیم40.3اوورزمیں215رنز پر ڈھیر ہوگئی،اس سے قبل ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں۔انگلینڈ نے ایک میچ جیتا جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی تھی تاہم یہ افغانستان کی پہلی کامیابی تھی ۔

متعلقہ خبریں