اہم خبریں

ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا،7 وکٹوں سے شکست

احمد آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ کپ 2023ء کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں چت کردیا۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پہلے بولنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے پاکستان کو 191 رنز پر آل آؤٹ کرنے والی بھارتی ٹیم کی یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار 8 ویں فتح ہے۔

متعلقہ خبریں