احمدآباد(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے۔احمد آباد پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے اطراف خصوصی ڈرونز اڑائے جائیں گے۔ڈرونز سے اسٹیڈیم کے اطراف 5 کلومیٹر کے علاقے پر نظر رکھی جائے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (کل) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔















