اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی،مشاورت کے کیلئے پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو بلا لیا۔ ورلڈ کپ میں بہتر کاکردگی دکھانے اور پرانی غلطیاں نہ دہرانے کیلئے پی سی بی نے سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز کو مشاورت کے بُلا لیا، ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا بھی کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں غلطیاں ہوئیں جائزہ لیا جائے گا، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی ، قوم مایوس نہ ہو ۔
