لاہور(نیوزڈیسک) بھارت کے ہاتھوں تاریخی شکست پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کی کچھائی کردی ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران شاہدآفریدی نے شاہین شاہ آفریدی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کو اپنی لائن اینڈ لینتھ کا خیال رکھنا چاہیے ، یہ کون سا فارمولا ہے کہ اگر ابتدائی کھیل میں آپ کو وکٹ نہیں ملی تو خود کو کوسنا اور اپنے آپ سے ناراض ہوجائیں۔ نسیم شاہ کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی؟ لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوور میں بھارت میچ جیت چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ نے جس لینتھ پر بالنگ کروائی اگر شاہین اسی جگہ بالنگ پر فوکس کرتے اور وکٹ لیتے تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی۔انہوں نے کہا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے ، ابتدائی اوور میں شاہین کو وکٹ نہ ملے تو فرسٹریشن ہوجاتی ہے۔
According to Shahid Afridi, winning the toss and Deciding to Bowl first wasn’t the wrong decision. Our bowlers lacked line and length other than Naseem Shah🙏💯.#ShahidAfridi #PAKvIND #AsiaCup2023 pic.twitter.com/PIeBAwhuZH
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) September 12, 2023