کولمبو(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کے لیے محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں، جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن تیاری کرنے سے فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ فخر زمان پلیئر آف منتھ رہ چکےہیں، 3 یا 4 اننگز سے فرق نہیں پڑتا۔اُن کا کہنا تھا کہ لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے۔
