راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں مکمل، آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی ۔ جبکہ پہلا میچ بھی 13 فروروی کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔
ٹورنامنٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ میچز کی میزبانی کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کریں گے۔
میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مجوزہ شیڈول درج ذیل ہے:
پریکٹس سیشن۔ 9، 10، 11 اور 12 فروری،پہلا میچ: ملتان 13 فروری،دوسرا میچ: کراچی 14 فروری،تیسرا میچ: ملتان 15 فروری
چوتھا میچ: کراچی 16 فروری،پانچواں میچ: ملتان 17 فروری
چھٹا میچ: کراچی 18 فروری،ساتواں میچ: کراچی 19 فروری
آٹھواں میچ: ملتان 19 فروری،نواں میچ: کراچی 20 فروری
دسواں میچ: کراچی 21 فروری،گیارہواں میچ: ملتان 22 فروری
بارھواں واں میچ: کراچی 23 فروری تیرواں واں میچ: کراچی 24 فروری، پچیس فروری کو وقفہ ہوگا،چھبیس فروری کو کراچی اور چھبیس فروری کو ہی لاہور میں میچ کھلا جائےگا۔۔سولہواں میچ لاہور 27 فروری سترہواں میچ یکم مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔یکم مارچ کو ہی لاہور میں میچ ہوگا، انیسواں میچ تین مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔، بیسواں میچ چار مارچ کو لاہور، اکیسواں پانچ مارچ کو راولپنڈی ، بائیسواں میچ چھ مارچ کو راولپنڈی ،سات مارچ سے گیارہ مارچ تک تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بارہ مارچ کو لاہور میں پلے آف پندرہ مارچ کو لاہور اور فائنل میچ انیس مارچ کو لاہور ہی میں کھیلا جائےگا۔