مظفرآباد(اے بی این نیوز)نوجوانوں کا بہترین ٹیلنٹ اُجاگرکرنے کیلئے، کشمیروالی بال سپرلیگ کے پہلے مرحلہ کاآغاز ہوگیا۔آزادکشمیرکی32تحصیلوں 10اضلاع 3ڈویژنزسے لیگ میں تریسٹھ سوکھلاڑی حصہ لیں گے،انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ڈسٹرکٹ لیول 15جون تک،ڈویژن لیول 20جون تا5جولائی،جبکہ کشمیرلیول پریہ مقابلے 10جولائی تا20جولائی ہونگے۔ہرمرحلہ میں سمیش کیلئے دوٹیمیں جبکہ شوٹ مقابلے سے ایک ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔مقصد ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے۔ایس ڈبیلو این کیمطابق آزادجموں وکشمیرکے نوجوانوں میں صحتمندسرگرمیوں کے فروغ کیلئے مختلف سطع پر آزادکشمیرمیں مقابلوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔تاکہ کھیلوں کی دُنیا میں بھی ریاست کا نام اُونچاہو۔اس ضمن میں موجودہ مرحلہ پرڈسٹرکٹ لیول پرمقابلوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جوکہ 15جون تک جاری رہیگا۔اور،ڈویژن لیول پر یہ مقابلے 20 جون تا5جولائی تینوں دویژنزمیں منعقدہ ہونگے،جبکہ آخرمیں ریاستی لیول پر”کشمیروالی بال سپرلیگ“کے مقابلے ہونگے۔لیگ کا بنیادی مقصدملکی اور بین الاقوامی سطع پر نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کوپروموٹ کرنا ہے۔ایس ڈبیلواین کیمطابق کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی تندرستی اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں۔پاکستان میں اسوقت کل آبادی میں نوجوانوں کی تعدادزیادہ ہونے سے اُنھیں کئی طرح کے مسائل و چیلنجزکا سامنا بھی ہے۔اس لئے نوجوانوں میں مثبت رحجانات کے فروغ میں ”کشمیروالی بال سپرلیگ“جیسے مقابلوں سے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
