پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پرممکنہ شرط کا لائحہ عمل تیار کرلیا

اسلا م آباد (  اے بی این نیوز     )پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پرممکنہ شرط کا لائحہ عمل تیار کرلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے، ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے لیے ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی شرط نہیں رکھی جاسکتی،،بھارت کے ساتھ ورلڈ کپ کی تحریری ڈیل کے جواب میں چیمپئنز ٹرافی پاکستان کھیلے کی تصدیق مانگی جائےگی، بھارت کی ایشیاکپ کے ذریعے بلیک کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی۔