برازیلی آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار

برازیل (نیوزڈیسک)برازیلی فٹبال کے عالمی چیمپئین پیلے کی موت کے 5 ماہ سے زائد عرصے کے بعد پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار کرلیا گیا۔عظیم فٹبالر کا مقبرہ سائوپائولو میں ان کے پسندیدہ کلب سنٹوس اسٹیڈیم کے قریب تیار کرلیا گیا ہے۔ پیلے کوتاریخی مقام کے فرسٹ فلور پر دفنایا گیا جبکہ پیلے کو سونے کے تابوت میں رکھا گیا ۔مقبرے کی دیواروں پر اسٹیڈیم کے جیسی سیٹنگ کی گئی جبکہ اسٹینڈز میں موجود شائقین کی تصاویر لگائی گئی فرش پر مصنوعی ٹرف اور چھت پر آسمان کی پینٹنگ بنائی گئی اسی طرح مقبرے میں پیلے کے دو مجسمے بھی لگائے گئے جبکہ انکے 1 ہزار گولز کی عکاسی بھی نمایاں ہے۔ لیجنڈری فٹبالر کے انتقال پر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سمیت لاکھوں افراد تعزیت کیلئے سینٹوس آئے تھے۔