فٹ بال چیمپئنز لیگ میں اہم مقابلے ،مانچسٹر سٹی فائنل میں پہنچ گیا

دبئی(نیوز ڈیسک) فٹ بال چیمپئنز لیگ میں اہم مقابلے ،مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ فٹ بال کا سیکنڈ سیمی فائنل ریال میڈرڈ کا آخری ثابت ہوا،مانچسٹر سٹی نے دونوں ہاف میں 2 د و گول کیئے ۔ ، پہلے ہاف کے اہم ترین گول برنارڈو سلوا نے کیئے جبکہ دوسرے ہاف میں ایڈر اور ایلواریز نے گول کر کے مانچسٹر سٹی کی فتح کو یقینی بنایا۔ و اضح رہے کہ اب فائنل میں مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان پنجہ آزمائی کریں گے ،مقابلہ استنبول میں 10 جون کو ہوگا۔