کرسٹیانو رونالڈو کے بعد لیونل میسی بھی سعودی عرب کے ہو گئے

کرسٹیانو رونالڈو کے بعد لیونل میسی بھی سعودی عرب کے ہو گئے

ریاض(نیوز ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کے بعد اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی سعودی عرب کے ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی کلب کو چھوڑ کر سعودی کلب کے ساتھ معاہدے پر رضامند ہو گئے ،لیونل میسی اس وقت فرانس کے کلب (پی ایس جی) پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس جی نے لیونل میسی کے خلاف سخت اقدامات اُٹھائے جس کی وجہ سے ملنے والی تجاویز کو ختمی شکل دی۔ کلب نے انہیں سعودی عرب کے سیاحتی سفیر بننے پر جرمانہ بھی کیا تھا۔ان کا معاہدہ رواں برس ختم ہو جائے گا یہ امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ میسی کا پی ایس جی ک کے ساتھ آخری معاہدہ ہوگا۔ وہ اب سعودی فٹبال کلب الہلال کے لیے کھیلیں گے کیو نکہ انہوں نے میسی کو تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ آفر کیا ہے ۔ سعودی کلب نے لیونل میسی کو 262 ملین پاؤنڈز کی آفر کی ہے ۔