کرسٹیانورونالڈودوران پریکٹس فوٹو گرافر بن گئے

جدہ (نیوزڈیسک)فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈونے دوران پریکٹس کچھ دیرکیلئے فوٹوگرافر کے فرائض سرانجام دیئے اور خادم حرمین شریفین کپ سیمی فائنل میں “الوحدہ” کیخلاف میچ کی تیاری کے دوران صدر المسلی آل معمر، کوچ ڈنکو جیلیچ اور متعدد ساتھیوں کی تصاویریں بناڈالیں۔ سعودی کلب نے ٹیوٹر پر رونالڈو کی تصاویر کیساتھ عالمی فٹبالرکی فوٹو گرافی کے نتائج بھی اپ لوڈ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کیمرہ سپرسٹار رونالڈو کے ہاتھ میں ہے اور یہ ان کی فوٹو گرافی کے نتائج ہیں۔کرسٹیانورونالڈو نےجب سے ’’النصر‘‘جوائن کررکھا ہے وہ کہیں زیادہ خوش نظر آرہے ہیں۔