سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں جنسی زیادتی کا الزام ، عدالت نے سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیلاکا سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گوناتھیلاکا کو واٹس ایپ کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر پر آسٹریلیا میں جنسی زیادتی کا الزام ہے جو ان پر گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران لگایا گیا تھا۔
