ولنگٹن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ تک دستیاب نہ ہونے کا اشارہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان زیادہ ہے ، واضح رہے کہ کین ولیمسن کو آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے انجرڈ ہو ئے جس کے بعد وہ ملک واپس چلے گئے ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا جس کے بعد ریکوری میں وقت لگ سکتا ہے اس لیے اس بات کا امکان نہیں کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل ٹیم کو دستیاب ہوں گے، لیکن کین ولیمسن پرجوش ہیں کہ کچھ وقت لگے گا لیکن میں فیلڈ میں واپس آنے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا ۔
