احمد آباد(نیوزڈیسک) دوران میچ بھارتی کپتان روہت شرما کی ساتھی پلیئرز کو ڈانٹ ڈپٹ کی ویڈیو وائرل۔چوتھے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان روہت شرما کی ساتھی پلیئرز کو ڈانٹ ڈپٹ بڑھ گئی، ان کی شبمان گل پر غصے سے برسنے کی ویڈیو وائرل ۔احمد آباد ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران ایشون کے اوور سے قبل فیلڈ سیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے شبمان گل کو گھورتے ہوئے کہا کہ ’ گل تھوڑا کام بھی کیا کر‘، اس کے ساتھ انھوں نے ایک نازیبا لفظ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل بھی وہ اپنے ساتھیوں سے الجھتے رہے ہیں۔
