اہم خبریں

بابر اعظم بخار میں مبتلا،ہلر کیڈمور نے قیادت سنبھالی

لاہور(نیوزڈیسک) ملتان سلطانز کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے بابر اعظم کو بخار ہوگیا۔ملتان سلطانز کی بیٹنگ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم فیلڈنگ کیلیے میدان میں نہیں آئے، ان کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور نے قیادت سنبھالی۔پشاور زلمی کے کپتان نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8 کے میچ میں 39 گیندوں پر 73رنز بنائے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی جب کہ پشاور زلمی دو بار 240سے زائد کے اسکور کے دفاع میں ناکام رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

متعلقہ خبریں