لاہور (اے بی این نیوز ) پاکستان انڈر 20 کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد جاری ہے ۔قومی جونئیر کبڈی ٹیم ورلڈ جونیئرز ایشین اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا جو 26 فروری سے 6 مارچ 2023 تک ایران کے شہر ارمیہ میں منعقد ہوگا۔ میزبان ایران اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگا۔پاکستان نے گزشتہ ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔قومی کی تیاری کے لئے جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل جونیئر کبڈی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جارہی ہے ۔اس کے انعقاد بعد اسکواڈ کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔ چیمپئن شپ میں میزبان ایران کے علاوہ پاکستان، بھارت، چائنیز تائپے، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، نیپال، عراق، افغانستان، ترکمانستان، شام، کینیا، یوگنڈا، جرمنی، ایسٹونیا اور آذربائیجان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔















