اہم خبریں

پی سی بی نے کراچی کے 18 سال سے کم عمر شائقین کیلئے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے کم عمر شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان کردیا۔پی ایس ایل 8 میں کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں اہلیان کراچی کی عدم دلچسپی سامنے آگئی۔نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں خالی اسٹینڈ منہ چڑانے لگے جس پر پی سی بی نے فکرمند ہوکر کا بڑا اعلان کر دیا۔بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ کراچی میں ہونے والے اگلے سات میچز میں 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے خصوصی رعایت کا فیصلہ کرلیا، میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین ب فارم دکھا کر آدھی قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں