اہم خبریں

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کیپ ٹاؤن (نیوزڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم بھارت کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دے دیا تھا جو بھارتی ویمنز ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے افتتاحی میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم کی اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا، یاستیکا بھاٹیہ17 رنز بنا کر سعدیہ اقبال کی گیند پر جبکہ شفالی ورما 33 رنز اور کپتان ہرمن پریت کور 16 سکور بنا کرنشرہ سندھو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئیں۔بھارتی بلے باز جمیما روڈریگس اور ریچا گھوش نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے میچ کو ناقابل شکست بنایا، جمیما روڈریگس نے 38 گیندوں پر 53 رنز جبکہ ریچا گھوش نے 20 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 68 رنز جبکہ عائشہ نسیم 25 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی 12 رنز بناکر، جوریہ خان 8 رنز ، سدرہ امین 11 رنز جبکہ ندا ڈار بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئیں۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 13 ٹی20 مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں ہندوستان 10 جبکہ قومی ٹیم محض 3 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے۔

متعلقہ خبریں