سرفراز احمدتجربہ کاربیٹر ہیں،کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان

ملتان (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے سرفراز احمد کی تعریف کردی۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ سرفراز احمد تجربہ کار بیٹر ہیں، شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ کراؤڈ کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے۔ اُمید ہے اچھا کراؤڈ آئے گا۔کپتان ملتان سلطانز نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے جو بہادری سے کھیلے گا جیتے گا۔