ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈکپ ٹائٹل ریکارڈ پانچویں مرتبہ جیت لیا

رباط(نیوزڈیسک)ریال میڈرڈ نے فیفا کلب ورلڈکپ کا ٹائٹل ریکارڈ پانچویں مرتبہ جیت لیا۔ فائنل میں سعودی کلب الہلال کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ ونی جونیئر، فیڈریکو کے دو دو، کریم بینزیما نے ایک گول کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر رباط میں فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں سعودی کلب الہلال اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہائی اسکورنگ میچ ہوا۔اسپینش کلب شروع سے ہی چھایا رہا۔ ونی جونیئر نے 13ویں منٹ میں پہلا گول کیا، پانچ منٹ بعد فیڈریکو نے برتری دوگنی کردی۔ 26ویں منٹ میں موسیٰ نے الہلال کا پہلا گول کرکے اُمید دلائی۔ پہلا ہاف دو ایک کے اسکور پر ختم ہوا۔دوسرا ہاف شروع ہوا تو پانچ منٹ میں کریم بینزیما اور فیڈریکو نے گول کردئیے۔الہلال کے لوسیانو نے پانچ منٹ بعد گول کر کے خسارہ کچھ کم کیا۔ ونی جونیئر نے 6 منٹ بعد ایک اور گول کرکے اسکور 2-5 کردیا۔تاہم مقررہ وقت کے اختتام پر اسکور 3-5 رہا جس کے ساتھ ریال میڈرڈ نے ایشین چیمپئن الہلال کو شکست دے کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔