چولستان جیپ ریلی میں حادثہ، 4 افراد زخمی

بہاولپور(نیوزڈیسک)صحرائے چولستان میں 18 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلوں کے آخری روز ریس میں شامل گاڑی سے کیری ڈبہ ٹکرا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبے میں سوار 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دل وش اسٹیڈیم سے 2 کلومیٹر دور ریسنگ ٹریک پر پیش آیا، جس میں جیپ ڈرائیور ملک جمال اور نیویگیٹر حادثے میں محفوظ رہے۔بہاولپور میں جاری ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں 37 گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہو گئیں۔کوالیفائنگ راؤنڈ کے فاتح زین محمود سب سے پہلے ٹریک سے روانہ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر فیصل شادی خیل اور تیسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان کو فلیگ آف کیا گیا ہے۔جیپ ریلی کے آخری روز خواتین کیٹیگری کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔جیپ ریلی میں 4 خواتین اپنی ڈرائیونگ کی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔