اہم خبریں

ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ ریلیز،بیشتر صارفین کی کمپوزیشن پرتنقید

لاہور(نیوزڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا آفیشل گانا شائقین کے طویل انتظار کے بعد ریلیز کردیا گیا، جس پر بیشتر صارفین کمپوزیشن پر تنقید کررہے ہیں۔پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کا میوزک عبداللہ صدیقی نے کمپوز کیا جبکہ اس میں شہائے گل، عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔تین منٹ بیس سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں تمام فرنچائز کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں، اس کا آغاز شہائے گل نے اپنی آواز سے کیا ہے جبکہ آفیشل گانے کے درمیان میں ریپ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ویڈیو میں فرنچائزز کے کپتانوں اور کھلاڑیوں جبکہ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی بھی دکھائی گئی ہے۔پی ایس ایل 8 کے آفیشل ترانے کی ریلیز کے بعد ملا جلا عوامی ردعمل سامنے آیا، ان میں سے کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور علی ظفر سے گانا تیار کروانے کا مطالبہ کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل 8 کا گانا اچھا ضرور ہے مگر یہ زیادہ بہتر اور اچھا ہوسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں