ڈبلن (اے بی این نیوز)پانچ گیندوں پر 5 وکٹیں، آئرش کھلاڑی کرٹس کیمفر نے ریکارڈ بنا دیا۔آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منسٹر ریڈز کیجانب سے کھیلتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پروفیشنل کرکٹ میں کارنامہ انجام دے دیا۔
وہ پروفیشنل کرکٹ میں لگاتار 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، ایک موقع پر نارتھ ویسٹ وارئیرز کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے تھے لیکن کرٹس کیمفر کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے باقی پانچ کھلاڑی پانچ گیندوں پر آؤٹ ہو گئے۔انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، واضح رہے کہ 2021 ء میں آئرش کھلاڑی کرٹس کیمفر چارگیندوں پرچار کھلاڑی آؤٹ کر چکے ہیں۔
13 تا 17 جولائی کے دوران شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری