اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج ہوگا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج (جمعرات) کوایک بے مقصد میچ ہوگا جس میں گروپ اے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ کی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ کی ٹیم نجم الحسین شانتو کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزم ہیں جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے، دونوں ٹیمیں اپنا آخری گروپ میچ کھیلیں گی۔
مزید پڑھیں: شیرافضل مروت نے عمران خان کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا عندیہ دے دیا

متعلقہ خبریں