اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی 2025کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

لاہور( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی، گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔ 19 فروری سے 19 دن کےلیے کرکٹ کے دیوانے یا تو بیٹھے ہوں گے میدان میں یا پھر ٹیلی وژن کے سامنے، کیونکہ وقت آگیا یہ جاننے کا کہ چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟

میدان میں مقابلے سے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوگی، جہاں کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران شریک ہوں گے، عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: نئی دلی ،ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک،خواتین اور بچے شامل

متعلقہ خبریں